سورج کی شعائیں ،انسان کیلئے نعمت

اپ ڈیٹ 04 مئ 2016 04:03pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

اسٹاک ہوم:سوئیڈن میں کی گئی نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ سورج کی شعاعیں امراض قلب اور موٹاپے پر قابو پانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

زمین پر زندگی کو ممکن بنانے میں سورج کا کردار سب سے اہم ہے، اب سوئیڈن میں کی جانے والی طبی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ سورج کی شعاعیں موٹاپے سمیت کئی امراض سے بچانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

کیرولینسکا انسٹیٹیوٹ کی ریسرچ کے مطابق سورج کی روشنی میں زیادہ وقت گزارنا جسمانی وزن میں کمی اور طویل زندگی کا باعث بنتا ہے۔

ریسرچ میں تیس ہزارافراد کا جائزہ لیا گیا،ریسرچ کے نتائج سے واضح ہوا کہ روزانہ کچھ وقت دھوپ میں گزارنا خون کی شریانوں کے امراض کو کم کردیتا ہے جبکہ سورج کی روشنی امراض قلب اور شوگر کے مریضوں کیلئے بھی فائدہ مند ہے۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ سورج کی روشنی سے حاصل ہونے والا وٹامن ڈی انسانی جلد کیلئے کسی نعمت سے کم نہیں۔