فلم ہینڈز آف اسٹون ریلیز کیلئے تیار

شائع 08 مئ 2016 12:44pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

لاس اینجلس:ہالی ووڈ بائیو پک فلم ہینڈز آف اسٹون  ریلیز کیلئے تیار ہے۔

فلم کی کہانی پاناما کے معروف باکسر رابرٹو ڈوران کی زندگی پر مبنی ہے ، جس میں باکسر کی زندگی  میں آنے والے اتار چڑھاؤ کی عکاسی کی گئی ہے۔

فلم میں رابرٹو ڈوران کا کردار ایڈگر ریمی ریزادا کررہے ہیں جبکہ دیگر مرکزی کاسٹ میں روبرٹ ڈی نیرو،ایلن بارکن  دکھائی دیں گے ۔

معروف باکسر رابرٹو ڈوران نے 1967 میں 16 سال کی عمر میں باکسنگ کی دنیا میں قدم رکھا اور 2002 میں50 برس کی عمر میں  باکسنگ کو خیر باد کہہ دیا۔

رابرٹو ڈوران باکسنگ میں ہینڈز آف اسٹون کے نام سے جانے جاتے ہیں ۔فلم 16 مئی کو کینز جبکہ اگست میں دنیا  بھر میں ریلیز کی جائے گی ۔

کینز فلم فیسٹیول کا آغاز 11 مئی سے پیرس میں ہوگا جو کہ 22 مئی تک جاری رہے گا۔

https://youtu.be/cNzXeY9OBxI