فلم فین میں ہوئی سنگین غلطی،شاہ رخ عدالت کے کٹہرے میں
نئی دہلی:رواں سال ریلیز ہونے والی شاہ رخ کی کامیاب ترین فلم 'فین' کو اس وقت لگا ایک بڑا جھٹکا جب اسے بھارتی شہری نے لیگل نوٹس بھجوادیا ۔
بھارتی خبر رساں ادارے زی نیوز کے مطابق دہلی سے تعلق رکھنے والے ایک دکاندار نے شاہ رخ کی فلم پر ان کی مٹھائی کی دکان کا نام چرانے کا دعوی ٰ دائر کیا ہے۔
شاہ رخ نے اپنی فلم میں سپر اسٹار آریان کھنا سے ملنے کیلئے جس جگہ کا انتخاب کیا ہے اس کا نام 'گھنٹی والا سوئیٹ شاپ 'ہے۔
اتفاق سے اسی نام کی ایک دکان بھارت میں موجود ہے جس کے مالک سوشانت جین نے فلم کے پروڈیوسر آدیتیہ چوپڑا،ہدایت کار منیش شرما،رائٹر حبیب فیصل اوراداکار شاہ رخ خان کو لیگل نوٹس جاری کیا ہے۔
لیگل نوٹس کے مطابق ان تمام افراد نے' گھنٹی والا سو ئیٹس 'کا نام فلم میں بغیر اجازت اور لائسنس کے استعمال کیا ہے ۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔