'سلمان کے بعد اب ہرتیک بھی شاہ رخ کے' دشمن
ممبئی:بولی وڈ میں شاہ رخ خان اور سلمان خان کے درمیان ناراضی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔ دونوں سٹار طویل عرصے تک ایک دوسرے کے سامنے آنے سے بھی کتراتے رہے ہیں لیکن کنگ خان کی فلم 'دل والے 'کی ریلیز کے موقع پر ان کے درمیان اختلافات ختم ہو گئے۔
شاہ رخ کو اب باکس آفس پر ایک اور سٹار اداکار ہرتیک روشن کی صورت میں ایک بڑے امتحان کا سامنا ہے۔
شاہ رخ کی فلم' رئیس' اور ہرتیک کی 'قابل' آئندہ سال جنوری 2017 میں باکس آفس پر ایک دوسرے سے ٹکرا سکتی ہیں ۔
فلمی پنڈتوں کا کہنا ہے کہ دونوں اداکاروں کی فلموں کے درمیان یہ 'تصادم' بولی وڈ انڈسٹری کیلئے کافی دھماکہ خیز ثابت ہوگا۔
شاہ رخ کو اب باکس آفس پر ایک اور سٹار اداکار ہرتیک روشن کی صورت میں ایک بڑے امتحان کا سامنا ہے۔
پنڈت ترن آدرش کا کہنا ہے کہ دونوں فلموں کے درمیان سخت مقابلے کا امکان ہے اور توقع ہے کہ دونوں کی ایک ہی دن ریلیز کا اثر فلم کے بزنس پر پڑے گا۔
خیال رہے کہ ہرتیک سے پہلے سلمان کی فلم سلطان اور رئیس ایک ہی دن ریلیز کی جانا تھیں۔ تاہم، شاہ رخ نے اپنی فلم کی تاریخ آگے بڑھاتے ہوئے اسے اگلے سال ریلیز کرنے کا فیصلہ کرلیا جبکہ سلطان رواں سال عید پر ریلیز کی جائے گی۔
واضح رہے کہ رئیس آئندہ سال کی بڑی فلم تصور کی جارہی ہے۔فلم میں پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی شمولیت بھارتی انڈسٹری کیلئے ایک اچھا اضافہ خیال کی جارہی ہے۔
بشکریہ :سانٹا بانٹا

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔