ابھیشک بچن بھی کپل کے شو میں

شائع 09 مئ 2016 01:39pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

ممبئی :کپل شرما کا شو بھارت میں چوٹی کے مزاحیہ پراگراموں میں شمار کیا جاتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ مختلف فلموں کی کاسٹ اس شو میں اپنے پراجیکٹ کی تشہیر کیلئے جلوہ گر ہوتی ہے ،گزشتہ ہفتے کپل کے شو میں سربجیت کی فلم کی کاسٹ جس میں ایشوریا رائے بچن اور رندیپ ہودا شامل ہیں جلوہ گر ہوئیں۔

شومیں کپل نے روایتی طور پر ایشوریا کے ساتھ بھرپور طنزو مزاح کا مظاہرہ کیا تھا ،لیکن اب کپل کے آئندہ شو میں ایش کے شوہر ابھیشک بچن جلوہ گر ہونگے ۔

شو میں ابھیشک اپنی فلم ہاوس فل تھری کی کاسٹ کے ساتھ نظر آئینگے ،لیکن اس شو کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں ابھیشک نے اکشے کمار اور رتیش دیش مکھ کیساتھ خوب ہلہ گلہ کیا ہے اور یہی نہیں بلکہ اس شو میں انہوں نے کپل سے ایشوریا کیساتھ فلرٹ کرنے کا بدلہ بھی لے لیا ہے ۔لہذا جب ابھیشک سے یہ پوچھا گیا کہ انہوں نے کیسے کپل سے فلرٹ کا بدلہ لیا ہے تو ابھیشک کا کہنا تھا کہ اس کو جاننے کیلئے شو دیکھیں ۔