ایلس تھرو دی لوکنگ گلاس کی پروموشن تقریب منعقد

شائع 09 مئ 2016 02:29pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

لندن:لندن میں عجیب و غریب دنیا کی کہانی پر مشتمل ہالی ووڈ ایڈونچر فلم  ایلس تھرو دی لوکنگ گلاس کی پروموشن تقریب ہوئی۔

تقریب میں جونی ڈیپ  اور ساشا بیرون سمیت فلم کے دیگر کرداروں نے شرکت کی اس موقع پر جونی ڈیپ نے فلم میں کام کرنے کو انوکھا تجربہ قرار دیا۔

فلم ایلس تھرو دی لوکنگ گلاس اٹھارہ سو پینسٹھ کے ناول سے ماخوذ ہے  اور دو ہزار دس کی کامیاب فلم ایلس ان دی ونڈر لینڈ کا سیکوئل ہے۔

فلم میں ایلس کے پاگل دوست میڈ ہیٹ کے کردار میں جونی ڈیپ دکھائی دیں گے۔جونی ڈیپ نے ہالی ووڈ میں منفرد کردار نبھا کر شہرت حاصل کی اور متعدد ایوارڈز اپنے نام کیے ہیں۔

عجیب و غریب  دنیا  کی  فلم 27 مئی کودنیا بھر میں ریلیز کی جائے گی۔