ہالی ووڈ ایکشن فلم وار کرافٹ کا نیا ٹریلر جاری
فائل فوٹولاس اینجلس:ہالی ووڈ ایکشن فلم وار کرافٹ کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا جو شائقین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیا۔
مار دھاڑ سے بھرپور مشہور ویڈیو گیم وار کرافٹ اب ایکشن فلم کے روپ میں ڈھل کر شائقین کو محظوظ کرنے آ رہی ہے۔
وار کرافٹ کے مرکزی کرداروں میں ٹریوز فِمل،بین فوسٹر ،پولاپیٹن ،بین شینیٹزر اورٹوبے کیبیل جلوہ گر ہورہے ہیں۔
فلم کی کہانی ایک ایسے قبیلے کے گرد گھومتی ہے جس پر بلائیں حملہ آور ہو جاتی ہیں اور پھر ایک نہ ختم ہونے والی جنگ کا آغاز ہوتا ہے۔
وارکرافٹ کے تازہ ٹریلر میں ایک نیا کردار خدگار متعارف کرایا گیا ہے جو جادو اور طلسماتی منتروں سے جنگ میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
جنگ و جدل سے بھرپور مناظر پر مبنی فلم وار کرافٹ دس جون کو امریکی سینما گھروں میں تہلکہ مچائے گی۔
https://youtu.be/2o7u6sT5-lU
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔