ڈزنی کی شہزادیوں کے پیچھے چُھپے اصل چہرے
فائل فوٹوخوبصورتی،ادا،بہادری اور عقل ڈزنی پرنسس کا وطیرہ سمجھی جاتی ہیں۔ لیکن زیر زمین جاننے کو بہت کچھ ہے۔ سالوں پہلے چودہ خواتین نے سنڈریلا ، بیلے، ایرئیل، میولان، اور دوسری ڈزنی کی شہزادیوں کو اپنی آواز دے کر زندگی بخشی ہے۔
سنو وائٹ /ایڈریانا کیسیلوٹی
سنو وائٹ /ایڈریانا کیسیلوٹیوالٹ ڈزنی نے ذاتی طور پر اٹھارہ سالہ ایڈریانا کو 'سنو وائٹ' کے کردار کے لئے ملازمت پر رکھا۔ انہیں مکالمے اور گانے کیلئے دن کے صرف بیس ڈالر دئے جاتے تھے۔
سنڈریلا / آئیلین ووڈز
سنڈریلا / آئیلین ووڈزانیس سو پچاس میں سنڈریلا نے بال میں نا قابل فراموش انٹری کی۔ جس اداکارہ نے سنڈریلا کو آواز دی ان کا نام ہے آئیلین ووڈز۔ جنہوں نے گیارہ سال کی عمر میں ہی اپنا ریڈیو شو شروع کر دیا تھا۔
پرنسس آرورا / میری کوسٹا
پرنسس آرورا / میری کوسٹامیری کوسٹا نے ایک ڈنر پارٹی میں زبردست پرفارمنس دی۔ پرنسس آرورا کے کورل ڈائریکٹر اس وقت کمرے میں موجود تھے اور وہ انہیں دیکھ کر حیران رہ گئے۔ کوسٹا نے ایک زبردست گائیکی کا کیریئر پایا اور شوبزنس سے ریٹائرمنٹ کے بعد چیریٹی کا کام شروع کر دیا ۔ میری اس وقت پچیاسی برس کی ہیں۔
ایرئیل / جوڈی بینسن
ایرئیل / جوڈی بینسنایرئیل 'دی لٹل مرمیڈ' نے تیس سال پہلے 1989 میں شو بز میں قدم کی جگہ اپنے پنکھ جمائے۔ جوڈی نے ایرئیل کی آواز کو ریکارڈ کرنے کے بعد تھوڑا وقفہ اختیار کیا لیکن انہیں بالکل اندازہ نہیں تھا کہ وہ اتنی مقبول ہو جائیں گی۔ جوڈی نے ایریئل کے بعد تھمبلینا ، ٹوائے اسٹوری 4 میں باربی، اور فلم فلبر میں ویبو کے کردار میں اپنی آواز کا جادو جگایا۔
بیلے / پیج اوہارا
بیلے / پیج اوہارا1991 میں بیوٹی اینڈ دا بیسٹ منظر عام پر آئی جس میں بیلے کا مرکزی کردار تھا۔ پیج اوہارا ڈزنی کی ایک جنونی خاتون ہیں جو بیلے کے کردار کی وجہ سے خاصی مشہور ہیں۔ پیج کو اس کردار کیلئے پانچ آڈیشن دینے پڑے تھے۔ اور بعد میں اینیمیٹرز نے انہی کے ہئیر اسٹائل کی نقل کر کے کردار کو جنم دیا۔
جیسمین / لنڈا لارکن، لی سالونگا
جیسمین / لنڈا لارکن، لی سالونگاجیسمین 1992 کی الٰہ دین کارٹون کی ہیروئن ہے۔ پہلی بار ایسا ہوا کہ کسی ڈزنی پرنسس کو دو مختلف خواتین نے ایک ہی آواز دی۔ لنڈا لارکن نے جیسمین کے کردار کیلئے آڈیشن دیا لیکن وہ گا نہیں سکتی تھیں۔ اس مشکل کو دور کرنے کیلئے لی سالونگا کا سہارا لیا گیا جو ایک سنگنگ مشین تھیں۔
ٹیانا / انیکا نونی روز
ٹیانا / انیکا نونی روزانیکا نونی روز نے ٹیانا کے کردار کیلئے جینیفر ہڈسن اور بےونس کو بھی پیچھے چھوڑ دیا تھا۔ پرنسس ٹیانا 'پرنسس اینڈ دا فروگ' کا مرکزی کردار ہے۔ ٹیانا کا کردار نبھانے سے پہلے انیکا نے 'کیرولین اور چینج' کیلئے ٹونی ایوارڈ جیتا اور 'ڈریم گرل' میں بیک اپ سنگر بھی پلے کیا۔
میریڈا / کیلی میکڈونلڈ
میریڈا / کیلی میکڈونلڈمیریڈا 2012 کی اینی میٹڈ فلم 'بریو' کی ہیروئن ہے۔ جس کو کیلی میکڈونلڈ نے نبھایا۔ کیلی ایک بارمیڈ کا کام کرتی تھیں۔ لیکن اچانک ہی ان کی قسمت نے پلٹا کھایا اور انہیں کاسٹنگ کال آ گئی۔
ریپونزل / مینڈی مور
ریپونزل / مینڈی مورمینڈی مور نے اپنی شریر اور چلبلی آواز سے ریپونزل کو جنم دیا۔ ریپونزل 'ٹینگلڈ' فلم کی پرنسس ہے۔ لیکن صرف ریپونزل کا کردار ان کیلئے کافی نہیں تھا۔ سنگر/ایکٹر مینڈی مور نے جونی مائیکل کی فلم 'ہیلپ می' کا آڈیشن دیا اور کامیاب بھی ہوئیں۔
اینا / کرسٹن بیل
اینا / کرسٹن بیلکرسٹن نے سالوں پہلے 'ٹینگلڈ' کے آڈیشن کے دوران کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل کی۔ کرسٹن نے اپنا بچپن اوپیرا گاتے ہوئے گزارا۔ اس وقٹ کرسٹن کو 'ہاؤس آف لائیز' میں ڈان چیڈل کے مد مقابل دیکھا جا سکتا ہے۔
کوئین ایلسا / آئیڈینا مینزل
کوئین ایلسا / آئیڈینا مینزلایلسا سے پہلے آئیڈینا نے براڈوے میں اپنے قدم جما لئے تھے۔ ٹونی ایوارڈ یافتہ اداکارہ نے 'رینٹ' ، 'وکڈ' اور 'اف/دین' میں بھی کا م کیا۔ کرسٹن بیل کی طرح مینزل نے بھی 'ٹینگلڈ' کا آڈیشن دیا تھا۔
بشکریہ ٹیک انسائیڈر
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔