بجرنگی بھائی جان کا حیرت انگیز' سچ 'سامنے آگیا

شائع 10 مئ 2016 10:36am

bajrangi-bhai-jan00000000000000

گزشتہ سال ریلیز ہونے والی سلمان خان کی کامیاب ترین فلم بجرنگی بھائی جان نے پیسوں کے ساتھ ڈھیروں دعائیں بھی کمائی تھیں۔

فلم نے ریلیز ہوتے ہی بہت سارے ریکارڈز ایک جھٹکے میں توڑ دئے تھے،یہ فلم سلمان خان کی آٹھویں فلم تھی جس نے 100 کروڑ سے زائد  کا بزنس کیا تھا۔

 اس فلم کے پیچھے  کچھ 'راز' ایسے  ہیں جنہیں جان کر آپ سب یقیناً حیرت میں مبتلا ہو جا ئیں گے۔

 اپنی زندگی کی بہترین پرفارمنس دینے والے سلمان خان سے پہلے یہ فلم بولی وڈ کے دوسرے مشہور اداکاروں کو آفر کی گئی تھی لیکن ان کا فلم میں کام کرنے سے انکار ان کے کیر ئیر کیلئے کافی نقصان دہ ثابت ہوا ۔

نیچے ان اداکاروں کی فہرست جاری کی جارہی ہے جنہوں نے بجرنگی بھائی جان میں کام کرنے سے انکار کردیا تھا۔

ہرتیک روشن

ritik-roshan000000

بجرنگی بھائی جان کے رائٹر نے اسکرپٹ ہرتیک کے والد راکیش روشن کو دکھایا تو انہیں یہ آئیڈیا بہت پسند آیا ،وہ چاہتے تھے کہ ہرتیک یہ کردار اداکریں لیکن اُنہیں  یہ کردار اتنا خاص پسند  نہیں آیا اور انہوں نے انکار کردیا۔

عامر خان

amir-khan0000000000

اس فہرست میں عامر خان کا نام دیکھ کر آپ یقیناً حیرت زدہ رہ گئے ہوں گے ، یہ سچ ہے کہ' پون کمار چتور ویدی'کاکردار عامر خان کو بھی آفر ہوا تھا ،انہیں یہ کردار پسند بھی بہت آیا تھا لیکن تاریخیں نہ ہونے کی وجہ سے وہ یہ فلم نہ کر سکے۔

رجنی کانت

Rajinikanth00000000000

ان کا نام دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ رائٹر اور ہدایت کار اس فلم کو لے کر کافی سنجیدہ تھے لیکن شاید رجنی کانت سنجیدہ نہیں تھے ،انہوں نے بجرنگی بھائی جان پرفلم' لینگا' کو ترجیح دی اور ایک لازوال کردار سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

الو ارجن

allu-arjun0000000000

بھارتی ساؤتھ فلموں کے جانے مانے اداکار ارجن کو بھی اس کردار کی آفر کی گئی تھی لیکن  پہلے سے بے تحاشہ کام ہونے کے باعث انہوں نے بھی  فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا۔

پُنیت راجکمار

punit0000000000

 بھارتی ریاست کاناڈا سے تعلق رکھنے والے اداکار،گلوکار اور میزبان پُنیت  راجکمار پر بھی ہدایت کار کی نظر جا کر ٹہری تھی،لیکن شاید ان کی قسمت میں یہ کردار نہیں تھا۔

بشکریہ :بولی وڈ ببل