کیا آپ ماڈل بننا چاہتے ہیں۔تو یہ دلچسپ ویڈیو ضرور دیکھیں

ماڈلنگ کا شعبہ انتہائی دلکش تصور کیا جاتا ہے کیونکہ ایک طرف تو اس میں آمدنی کے کثیر مواقع موجود ہوتے ہیں تو دوسری...
اپ ڈیٹ 08 اکتوبر 2023 08:45pm

ماڈلنگ کا شعبہ انتہائی دلکش تصور کیا جاتا ہے کیونکہ ایک طرف تو اس میں آمدنی کے کثیر مواقع موجود ہوتے ہیں تو دوسری طرف اگر آپ پرقسمت کی دیوی آپ پر مہربان ہوجائے تو آپ شہرت کی بلندی کو بھی با آسانی چھوسکتے ہیں۔

بظاہر ماڈل بننا تو آسان نظر آتا ہے اور لگتا ہے کہ ایک ماڈل گلیمرس اسٹائل میں تیار ہوکر صرف ریمپ پر کیٹ واک کرنے آجاتا ہے ،لیکن حقیقت میں ایسا نہیں ہے کیونکہ ماڈلنگ کے دوران مختلف نوعیت کے پوزیز دینا بھی واک کے دوران انتہائی ضروری شمار کیا جاتا ہے ،لیکن کب کونسا پوز کیسے دینا ہے ،اس بات کا دارومدار ماڈل کے تجربے اور ریمپ کی نوعیت پر منحصر ہے ۔

تاہم کینیڈین ماڈل کوکا روچا نے ایک فیشن میگزین کی سرورق کیلئے شوٹ کے دوران انتہائی دلکش انداز میں ماڈلنگ کے مختلف پوزیز دیئے ہیں ،لیکن کوکا روچا نے سرورق کی شوٹ کے دوران یہ تمام پوزیز محض ایک منٹ کے دوران دیئے جوکہ انتہائی دلکش تھے ۔اسکے علاوہ اس شوٹ کے دوران تمام پوزیز کی پس پردہ چلنے والی ویڈیو سے بھی انتہائی مطابقت رہی ہے۔