کپل ایک بار پھر سب سے آگے
ممبئی:بھارت کے معروف مزاحیہ اداکار کپل شرما نے ایک بار پھر دکھا دیا کہ ان سے بہتر کامیڈی کوئی اور نہیں کر سکتا۔
اپنے نئے' دی کپل شرما 'شو کے ذریعے انہوں نے ایک بار پھر لوگوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی ہے۔
ابھی کپل کے شو کی چند قسطیں ہی نشر ہوئی ہیں اور اس نے بھارت کے نان فکشن شو میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی ہے۔
کپل نے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ لوگوں کے بے تحاشہ پیار اور میری ٹیم کی محنت کی وجہ سے یہ سب ممکن ہو پایا ہے۔
واضح رہے کہ کپل کے شو میں اب تک بولی وڈ کنگ شاہ رخ خان،ایشوریا رائے بچن،عمران ہاشمی،شردھا کپور اور ٹائیگر شروف سمیت متعدد اداکار آچکے ہیں۔
بشکریہ :ٹائمز آف انڈیا
مقبول ترین

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔