عرفان خان سابق بھارتی صدر کے کردار میں
فائل فوٹو
ممبئی :عرفان خان کا شما ر بالی وڈ میں چوٹی کے اداکاروں میں ہوتا ہے اور ان کے مداح یقینی طور پر انکی فنکارانہ صلاحیتوں کے معترف ہیں ۔لہذااب انکی صلاحیتوں کی بدولت عرفان خان کو ہندی فلم میں صدر عبدالکلام کا کردار ادا کرنے کیلئے کاسٹ کیے جانے پر غور کیا جارہا ہے ۔خبررساں ادارے کے مطابق میراٹھی فلمساز پرامود گورے صدر عبدالکلام پر سوانح عمری بنانے کیلئے عرفان خان کو کاسٹ کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں ۔
رپورٹس کے مطابق پرامود گورے نے صدر عبدالکلام پر سوانح عمری بنانے کیلئے انکی جدوجہد اور کامیابیوں سے متعلق مواد کے تمام جملہ حقوق بھی حاصل کرلیے ہیں اور اب جلد وہ عرفان خان کو اس حوالے سے رابطہ کرنے والے ہیں تاہم سابق بھارتی صدر سے متعلق معلومات حاصل کرنے کیلئے انہوں نے انکے بھائی سے ملاقات کی ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فلم کی شوٹنگ کا آغاز جولائی سے اگست کے دورمیان متوقع ہے ۔
اس حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے فلمساز گورے نے سابق بھارتی صدر کی خدمات کو اپنی قوم کیلئے قابل فخر قرار دیا اور کہا ہے کہ اس حوالے سے فلمسازی کیلئے انہوں نے انکے اہلخانہ سے بھی ملاقات کی ہے کیونکہ وہ کہانی میں کسی قسم کا سقم چھوڑنا نہیں چاہتے تھے ۔گورے کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے بھارتی صدر کی لکھی گئی بائیس کتابوں پر بھی ریسرچ کا آغاز کردیا ہے ۔بھارتی فلمساز کا کہنا تھاکہ کسی کی پوری زندگی کو اڑھائی گھنٹے میں سمونا آسان کام نہیں ہے اور انہوں نے فلم میں کردار کیلئے عرفان خان کو کاسٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ وہ ہی کردار سے مکمل طور پر انصاف کرسکتے ہیں ۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔