آئس ایج پھر سے دھوم مچانے کیلئے تیار

شائع 11 مئ 2016 02:22pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

لاس اینجلس:مینی اور اس کے دوست 'آئس ایج سیریز'  کے چاروں سیکوئلز میں خوش قسمتی سے بچنے میں کامیاب ہو گئے تھے لیکن سوال یہ ہے کہ کیا پانچویں بار بھی قسمت انکا ساتھ دیگی؟

ہر عمر کے افراد کی پسندیدہ اینی میٹد فلم آئس ایج سیریز کا نیا سیکوئل 'آئس ایج: کولیژن کورس' کے حالیہ ٹریلر میں دکھایا گیا ہے کہ 'اسکریٹ' نامی گلہری کس طرح اپنے پسندیدہ بلوط کی تلاش میں خود کو خلاء میں بھیج دیتی ہے اور کس طرح مینی، ڈیئےگو اور سڈ اپنے ساتھ ساتھ دوسروں کو بھی آسمان سے برستی آگ سے بچا پاتے ہیں۔

اس فلم میں مینی کی آواز کیلئے  رے رومیو کی خدمات حاصل کی گئی ہیں جبکہ سڈ کیلئے جان لیگویزامو، ڈیئےگو کیلئے ڈینس لیری اور ایلی کیلئے کوئین لطیفہ کی خدمات لی گئی ہیں۔

آئس ایج کی اس پانچویں فلم میں وعدہ کیا گیا ہے کہ آنے والی نئی فلم تمام عمر کے فلم بینوں  کیلئے ایڈونچر اور مزے سے بھرپور سیکوئل ثابت ہوگی۔

https://www.youtube.com/watch?v=Ohq6NmKMja8&feature=youtu.be