ایلس تھرو دی لوکنگ گلاس کا یورپی پریمیئر
فائل فوٹولندن:لندن میں ہالی ووڈ سپر ہٹ ہیرو جونی ڈیپ کے مداحوں کا تانتا بندھ گیا۔
ہالی ووڈ فلم ایلس تھرو دی لوکنگ گلاس نے لندن کے لیسٹر اسکوائر میں رنگینیاں بکھریں ۔ جہاں فلم کے یورپی پریمیئر میں فلمی کاسٹ کی شرکت مداحوں کی خصوصی توجہ کا مرکز بنی۔
ایونٹ میں شرکاء کی انٹری کیلئے بلیو کارپٹ بچھایا گیا، جبکہ فلم میں استعمال ہونے والا جادوئی شیشہ بھی سجایاگیا۔
فلم کے مرکزی کردار جونی ڈیپ سمیت تمام فلمی کاسٹ نے بلیو کارپٹ پر واک کی اور مداحوں کے ساتھ خوب انجوائے کیا۔
فلم ایلس تھرو دی لوکنگ گلاس 1865 کے ناول سے ماخوذ اور 2010 کی کامیاب فلم ایلس ان دی ونڈر لینڈ کا سیکوئل ہے۔
فلم کی کہانی جادوئی دنیا میں مختلف طاقتور قوتوں کا سامنا کرنے والی لڑکی ایلس کے گرد گھومتی ہے جسے طلسماتی دنیا میں پہنچ کر دوست کو بچانے کیلئے لڑنا پڑتا ہے۔
فلم میں ایلس کے پاگل دوست میڈ ہیٹ کے کردار میں جونی ڈیپ دکھائی دیں گے۔
ایڈونچر اور تجسس کے بھرپور مناظر پر مبنی فلم ایلس تھرو دی لوکنگ گلاس 10 مئی کو لندن اور 27 مئی کو امریکی سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔