پیرس میں 69ویں کینز فلم فیسٹیول کا آغاز
فائل فوٹوپیرس: پیرس میں 69ویں کینز فلم فیسٹیول کی رنگا رنگ تقریب آج سے شروع ہورہی ہے۔
پیرس حملوں کے بعد آج سے خوشبوؤں کے شہر میں پیرس میں خوشیوں کا میلہ سج رہاہے، 69ویں کینز فلم فیسٹیول کی ابتدائی تقریب کیلئے شرکاء نہایت پرجوش ہیں۔
فیسٹیول کے پہلے روز شرارتوں سے بھرپور اینی میٹڈ فلم اینگری برڈز کے پریمیئر سے شرکا ءکو محظوظ ہونے کا موقع ملے گا۔ایونٹ میں شرکت کیلئے فلم اینگری برڈز کی کاسٹ پہنچ گئی ہے۔
ایونٹ میں آنے والے شرکا کے خوبصورت استقبال کیلئے ریڈ کارپٹ بھی بچھادیا گیا ہے۔
فلمی مقابلے میں اکیس فلمیں نمائش کیلئے رکھی جائیں گی۔
کینز فلم فیسٹیول گیارہ سے بائیس مئی تک جاری رہے گا ایونٹ میں تقریباً پینتالیس ہزار افراد کی آمد متوقع ہے۔ تقریب کے اختتام میں بہترین فلم کو پام ڈی اور ایوارڈ نوازا جائے گا۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔