پریٹی زنٹا نے کرکٹ ٹیم کے کوچ کو جھاڑ پلادی

اپ ڈیٹ 12 مئ 2016 07:20pm

zinta_image

ممبئی :ہالی وڈ اسٹار اور کنگز الیون پنجاب کی اشتراکی مالک پریٹی زنٹا آئی پی ایل کے اہم میچ میں رایل چیلنجر کے ہاتھوں شکست کے بعد کوچ سنجے بانگر پر پھٹ پڑیں ۔شکست پر شدید غصے کے بعد وہ پویلین میں داخل ہوئیں اور جونیئر کھلاڑیوں کے سامنے ٹیم کے کوچ سنجے بانگر کیخلاف نازیبا الفاظ استعمال کیے اور انکو برا بھلا کہا ۔

رپورٹ کے مطابق پریٹی زنٹا اصر پٹیل کو بیٹنگ کیلئے پہلے بھیجنے کی خواہاں تھیں جبکہ کوچ سنجے بانگر نے فرحان بیحردین کو پہلے بھیج دیا تھا تاہم پریٹی کا خیال تھا کہ پٹیل گیم کو جیتوانے میں اہم کردار ادا کرسکتے تھے لیکن کوچ نے فرحان کو پہلے بلے بازی کیلئے بھیج کر غلط فیصلہ کیا تھا ۔

میچ میں شکست کے بعد پریٹی شدید غصے میں پویلین میں داخل ہوئیں اور کوچ سنجے بانگر کو برا بھلا کہا اور انکے لئے نازیبا الفاظ استعمال کیے ، اور ان کو ٹیم سے نکالنے کی بھی دھمکیاں دیں ،جبکہ اس موقعے پر سنجے بانگر کھلاڑیوں کے سامنے بظاہر شرمندہ دکھائی دیئے ۔تاہم پریٹی زنٹا اور سنجے بانگر  نے اس طرح کے کسی بھی قسم کے واقعے کی تردید کی ہے ۔

کنگز الیون پنجاب کو رایل چلینجر نے میچ میں پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ایک سو چہیتر رنز کا ہدف دیا تھا اور اسکیپر مورالی وجے کے شاندار نواسی رنز کے بعد یہ ہدف با آسانی قابل حصول ہوگیا تھا لیکن ٹیم کو اس وقت دھچکا لگا جب ٹیم محض ایک رنز سے یہ اہم میچ اپنے ہاتھوں سے گنوا بیٹھی ۔کنگز الیون پنجاب تاحال دس میچز کھیل چکی ہے اور اس میں سے سات میں شکست اور تین میں فتح سے ہمکنار ہوئی ہے ۔

واضح رہے کہ سنجے بانگر بھارتی کرکٹ ٹیم کے بھی کوچ ہیں اور وہ بار ہ انٹرنیشنل ٹیسٹ میچ اور پندرہ ون ڈے کھیل چکے ہیں ۔ان کو بھارتی کرکٹ ٹیم میں بھی عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے جبکہ ویرات کوہلی سمیت کئی اہم کھلاڑی ان کے مداحوں میں شامل ہیں ۔