کانز فیسٹیول: ایشوریا کا منفرد انداز

اپ ڈیٹ 16 مئ 2016 11:39am

aish00000000

ممبئی:بولی وڈ کی معروف اداکارہ اور سابق ملکہ حسن ایشوریا رائے نے گزشتہ دنوں منعقد ہونے والے 'کانز' فلم فیسٹیول میں شرکت کی اور اپنی شرکت کا مقصد پورا کرنے میں کامیاب ہو گئیں ۔

ان کا  مقصد تھا تمام لوگوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کروانا اب چاہے اس کیلئے مزاحیہ چہرہ کیوں نہ بنانا پڑے۔

انڈین ایکسپریس کے مطابق ایشوریا رائے 'کانز' فلم فیسٹیول میں اپنی فلم 'سربجیت'کی تشہیر کرنے میں مصروف ہیں ۔

اس فیسٹیول میں شریک ہونے والے ہر اداکار پر میڈیا کی نظر ہے ،کس نے کیا پہنا ہے؟کس طرح کا میک اپ کیا ہوا ہے سب کچھ کیمروں کی آنکھ میں محفوظ ہے۔

ایشوریا  کی ریڈ کارپٹ پر اینٹری  کے وقت تمام لوگوں کی نظریں ان کی طرف اٹھ گئیں وجہ تھے ان کے 'جامنی رنگ کے ہونٹ'۔

اپنی حیرت انگیز  لپ اسٹک اور ہونٹوں کے بارے میں ایشوریا کا کہنا تھا کہ  'میں بالکل بھی نروس نہیں ہوں بلکہ مجھے اس ایونٹ کا حصہ بن کر اچھا لگ رہا ہے'۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں دوسال تک اس فیسٹیول کی جیوری ممبر رہ چکی ہوں اور اب اپنی فلم کی تشہیر کی سلسلے میں آئی ہوں  ،میرے لئے کچھ بھی نیا نہیں ہے۔

ان کی لپ اسٹک کے رنگ کو لے کر لوگوں نے ٹویٹر پر انہیں کڑی تنقید کا نشانہ بنا یا ہے۔