رنبیر نے 35 کروڑ روپے میں گھر خرید لیا
ممبئی:بولی وڈ کے معروف اداکار رنبیر کپور نے ممبئی کے پوش علاقے پالی ہل میں 35 کروڑ انڈین روپے کی خطیر رقم سے گھر خرید لیا۔
بولی وڈ اداکاروں کا مہنگے گھر خریدنا کوئی نئی بات نہیں لیکن رنبیر کے اپارٹمنٹ خریدنے کی خاص بات یہ ہے کہ انہوں نے گھر کیلئے حیران کن 1.42 لاکھ روپے فی اسکوائر فٹ ادا کیے ہیں جو اب تک کا ریکارڈ ہے۔
رنبیر کو بلڈنگ میں دو گاڑیاں کھڑی کرنے کی اجازت ہو گئی ۔ بولی وڈ انڈسٹری میں جائیداد میں سرمایہ کاری کو محفوظ سمجھا جاتا ہے۔
گزشتہ سال اکشے کمار اور عامر خان نے بالترتیب ورلی اور پالی ہل میں فلیٹ خریدے تھے۔ اکشے نے نئے تعمیر ہونے والے سکائی لارک ٹاورز کی 39ویں منزل پر ا28 کروڑ روپے میں لکثری اپارٹمنٹ خریدا۔
جبکہ 2014 میں اداکار ابھیشک بچن نے اسی ٹاورز کی 37ویں منزل پر گھر خریدنے کیلئے 41.14 کروڑ روپے ادا کیے تھے۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔