آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم رہیگا

شائع 29 مئ 2016 07:54am
فائل فوٹو فائل فوٹو

اسلام آباد:آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم شدید گرم رہے گا ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم شدید گرم اورخشک رہےگا ۔ تاہم آج رات راولپنڈی ،اسلام آباد ،ہزارہ، مالاکنڈ، گوجرانوالہ، لاہورڈویژن، کشمیراورگلگت بلتستان میں بعض مقامات پرگرد آلود ہوائوں اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے ۔

 گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اورخشک رہا۔ تاہم کالام میں گیارہ، سیالکوٹ کینٹ اوربگروٹ میں ایک ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ روزسب سے زیادہ گرمی سبی میں پڑی ۔ جہاں درجہ حرارت اڑتالیس ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔