حکومت کو بجٹ سے بھاگنے نہیں دیں گے،خورشید شاہ

شائع 29 مئ 2016 05:02pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

سکھر:اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ نے کہا کہ ہے وزیراعظم کی بیماری پر سیاست کرنا نہیں چاہتے تاہم حکومت کو بجٹ سے بھاگنے نہیں دیں گے۔

سکھر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی صحتیابی کیلئے دعا گو ہیں ان کی بیماری پر سیاست نہیں کریں گے تاہم وزیراعظم کی غیر موجودگی میں حکومت کو بجٹ سے راہ فرار اختیار کرنے کا بہانہ نہیں دیں گے۔

خورشید شاہ نے کہا کہ بجٹ قومی امانت ہے مقررہ وقت پر ہی پیش کیا جانا چاہئے،بجٹ کو عوام دوست بنایا جائے۔

خورشید شاہ نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ مزدور کی کم سے کم تنخوا بیس ہزار اور پینشن میں بیس سے پچیس سے تیس فیصد اضافہ کیا جائے۔

اپوزیشن لیڈر نے سیلز ٹیکس کی مخالفت کرتے ہوئے اسے ختم کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

خورشید شاہ نے تعلیمی بجٹ تین گناہ بڑھانے،کسانوں کو ریلیف دینے اور صحت کےشعبہ پر توجہ دینے کا بھی مطالبہ کیا۔