اسکول کے بچوں کو بھی سیاسی شعور آ گیا ہے،عمران خان
فائل فوٹوبنی گالا:عمران خان کہتے ہیں پاکستان میں بحران آچکا ہے، نوازشریف کو استعفیٰ دے کر گھر چلے جانا چاہئے تھا۔
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بنی گالا میں صحافیوں سے گفتگو کی اور کہا کہ فرد واحد کے بحران نے پورے ملک کو بحران کا شکار کر دیا، پرویز رشید جیسے لوگ اب عوام کو دھوکا نہیں دے سکتے۔
ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سیاست بدل رہی ہے، اسکول کے بچوں کو بھی سیاسی شعور آ گیا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ اسحاق ڈار کا امور حکومت سنبھالنا بادشاہت کی اعلیٰ مثال ہے، ہماری جماعت کی حکومت ہوتی تو وزیراعظم کی بیماری کی صورت میں صحت مند رکن کو وزارت عظمیٰ پر فائز کرتے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن سیاسی جماعت ہے اور وہ بھی نوازشریف کے ساتھ لٹک گئی، وزیر اعظم کی بیماری سے پیدا ہونے والا بحران فی الحقیقت نون لیگ کا بحران ہے۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔