بچوں کو بگاڑ نے میں میرا ہاتھ ہے،شاہ رخ خان
ممبئی: بولی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان نہ صرف بہترین اداکار ہیں بلکہ بہترین والد بھی ہیں وہ اپنے تینوں بچوں سے بے انتہا محبت کرتے ہیں۔
بے پناہ مصروفیت کے باوجود وہ اپنے بچوں کی ہر خوشی میں بالکل عام والد کی طرح شریک ہوتے ہیں اور بھرپورطریقے سے مناتے ہیں۔
گلوبل انڈور تھیم پارک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہ رخ کا کہنا تھا کہ میں ایک 'دیالوباپ' ہوں جو اپنے بچوں سے بے انتہا محبت کرتا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ میں بچوں سے محبت کے معاملے میں کچھ زیادہ ہی جذباتی ہوں ،یہاں تک کہ میں نے اپنےبچوں کو بگاڑ دیا ہے۔
انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ مجھے آریان،سہانا اور ابراہم پر فخر ہے۔
بشکریہ:ہندوستان ٹائمز
مقبول ترین

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔