باکسر محمد علی کی وفات پر پوری دنیا سوگوار
عظیم باکسر محمد علی کے انتقال کی خبرسن کر جہاں ان کے چاہنے وا الے فسردہ ہیں وہاں سوشل میڈیا پر بھی ان کے فینز اور اہم شخصیات سمیت باکسنگ کی دنیا کے نامور ستارے اظہار افسوس اور ان کی مغفرت کی دعائیں کررہے ہیں۔
بیسویں صدی کے سب سے بڑے اسپورٹس مین اورلیجنڈری باکسر محمد علی آج چوہتر سال کی عمر میں دنیا سے رخصت ہوگئے۔
باکسر علی کے انتقال کی خبر سن کر ان کے چاہنے والوں کا ٹوئٹر پر تعزیت کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ ہیش ٹیک محمد علی کے نام سے ٹوئٹر پر ٹرینڈ بھی چل رہاہے ۔ جہاں سب دعائیہ کلمات اور اظہار افسوس کررہے ہیں۔
امریکا کے سابق باکسر مائک ٹائسن نے ٹوئٹ کیا کہ خدا نے عظیم چیمپئن واپس بلا لیا۔
God came for his champion. So long great one. @MuhammadAli #TheGreatest #RIP pic.twitter.com/jhXyqOuabi
— Mike Tyson (@MikeTyson) June 4, 2016
باکسر رائے جانس جونیئر نے ٹوئٹ کیا رنگ میں اترنے والے بہترین باکسر کے انتقال کی خبر سن کر افسوس ہوا ۔
RIP to one of the greatest to ever step in the ring! https://t.co/E4LcmT2ME7 — Roy Jones Jr. (@RealRoyJonesJr) June 4, 2016
سابق باکسر جارج فور مین نے محمد علی کو عظیم شخصیت قرار دیا۔
Until Ali no one said "I'm beautiful" he was royalty, yet common man was his pal. That is beauty. Greatest kind pic.twitter.com/uX7htKHrGc
— George Foreman (@GeorgeForeman) June 4, 2016
امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے لکھا کہ محمد علی اچھے انسان اور ایسے باکسنگ چیمپئن تھے جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
Muhammad Ali is dead at 74! A truly great champion and a wonderful guy. He will be missed by all! — Donald J. Trump (@realDonaldTrump) June 4, 2016
آرٹسٹ بینک سی نے لکھا کہ باکسر محمد تتلی کی طرح تھرکتا تھا اور شہد کی مکھی کی طرح کاٹتا تھا ۔
Float like a butterfly, sting like a bee. R.I.P. Muhammad Ali.
— banksy (@thereaIbanksy) June 4, 2016
محمد علی کی وفات پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ
Saddened to hear of Muhammad Ali's death - the greatest sportsman of all times. Ali had great talent, was highly intelligent & courageous1/2
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) June 4, 2016
2/2 Ali was a man of strong convictions. He refused to fight in Vietnam saying the memorable words: "no Vietcong ever called me a nigger".
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) June 4, 2016
محمد علی کے فینز شدید صدمے میں ہیں جن کا کہناہے کہ محمد علی کے جانے کے بعد بھی انہیں یاد رکھا جائے گا۔
.ٹوئٹر پیغام میں عوام باکسرمحمد علی کی مغفرت کے دعائیں دیتے رہے اور باکسنگ کی دنیا میں ان کی کارکردگی کوسراہتے رہے
Comments are closed on this story.