کرن جوہر کی زندگی میں ایسا کون آیا کہ عالیہ خوشی سے نہال ہو گئیں
ممبئی:بولی وڈ کے مایا ناز ہدایت کار اور پروڈیو سر کرن جوہر کی زندگی میں نیا مہمان شامل ہو گیا ہے اور یہ مہمان کوئی انسان نہیں بلکہ ایک چھوٹا سا کتا ہے ،جس کانام کرن نے 'نبو جوہر' رکھا ہے۔
بولی وڈ کی معروف اور چلبلی اداکارہ عالیہ بھٹ وہ پہلی شخصیت ہیں جنہوں نے نبو کو سوشل میڈیا پر بڑے پیارے انداز میں متعارف کروایا ہے۔
تصویر دیکھ کر اندازہ ہو رہا ہے کہ عالیہ کو کتوں سے بیحد لگاؤ ہے ،جب ہی تو وہ اسے پیار کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں ۔
واضح رہے کہ کرن جوہر نے پہلی بار عالیہ کو اپنی فلم اسٹوڈنٹ آف دی ائیر میں متعارف کروایا تھا، جس کی کامیابی کے بعد ان پر بولی وڈ کے دروازے کھل گئے۔
بشکریہ:مس مالنی ڈاٹ کام
مقبول ترین


















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔