بھارتی ڈرامہ 'یہ ہیں محبتیں' کی اسٹار ایشیتا کی زندگی  نے لیا اہم موڑ

شائع 13 جون 2016 08:33am

ishata0000000000

ممبئی:بھارتی ٹی وی کا مشہور ڈرامہ'یہ ہیں محبتیں' کے ذریعے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی اداکارہ دیویانکا ترپاٹھی(ایشیتا بھلا) کی زندگی بدلنے والی ہے۔

انڈین ایکسپریس کے مطابق دیویانکا اگلے ماہ جولائی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی ہیں ،ان کے منگیتر اداکار ویویک کا کہنا ہے کہ میں بہت خوش قسمت ہوں کہ میری زندگی میں دیویانکا آئیں۔

انہوں نے دیویانکا کے بارے میں مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ زندگی کو خوشی سے جینا جانتی ہیں،وہ کبھی بھی آپ کی حوصلہ شکنی نہیں کریں گی۔اگر انہیں آپ کی کوئی بات نہیں پسند تو کبھی آ پ کے منہ پر نہیں کہتیں کہ آپ غلط ہیں۔

واضح رہے کہ ڈرامہ سیریل 'یہ ہیں محبتیں ' بھارتی ٹی وی انڈسٹری کا مقبول ترین ڈرامہ ہے جسے پاکستان میں بھی بیحد پسند کیا جاتا ہے۔