ہالی ووڈ کی دس عظیم اسپورٹس فلمیں

شائع 13 جون 2016 05:00pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

ہالی ووڈ باکس آفس شماریات کے مطابق صرف  بارہ اسپورٹس فلمیں ایسی ہیں جو دس کروڑ ڈالر کا سنگ میل عبور کر پائی ہیں۔آئیے ہم آپ کو ان میں سے چند فلموں کے بارے میں بتاتے ہیں۔

ریگنگ بل

raging

شاید سب سے عظیم اسپورٹس فلم جو آپ کبھی دیکھیں گے۔ مارٹن سورسز کی زیر ہدایت بننےوالی فلم میں روپرٹ ڈی نیرو مِڈل ویٹ باکسر دِکھایا گیا ہے جو کامیابی کا زینہ چڑھنے کی راہ تلاش کرتا ہے۔

روکی

rocky

انیس سو چھہتر کی جان جی ایولڈسن کی زیر ہدایت بننے والی شاہکار اسپورٹس فلم جس میں سلوسٹر سٹیلون ہیوی ویٹ ٹائٹل کیلئے چیمپئن اپولو کریڈ سے لڑتے ہیں۔

دی ریسلر

wrestler

ڈیرن آرونفسکی کی زیر ہدایت بننے والی عظیم فلم۔ فلم کی کہانی ایک ریسلر کے گرد گھومتی ہے جس نے ماضی رنگ میں عروج پر گزارا ہوتا ہےاور رنگ میں زبردست دھلائی کے بعد ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرتا ہے۔

رش

rush

نکی لاوڈا اور جیمز ہنٹ نامی کرداروں کے درمیان موٹو اسپورٹس دشمنی پر مبنی فلم ، عظیم اسپورٹس فلموں میں سے ایک ہے۔

واریئر

warrior

مکسڈ مارشل آرٹس پر مبنی فلم واریئر ایکشن ڈرامہ فلم ہے ۔ ٹام ہارڈی اور جول ایجرٹن کے خوبصورت ایکشن نے فلم کو نکھار دیا ہے۔

ریممبر دی ٹائٹنز

remember-the-titans

بوز یاکن کی زیر ہدایت بننے والی فلم میں ورجینیا کے لوگوں کی زندگی میں کالج فٹبال کی اہمیت دکھائی گئی ہے۔ لیکن جب سیاہ فام اسکول کو سفید فام اسکول کے ساتھ ملا دیا جاتا ہے تو تمام حدیں پار ہو جاتی ہیں۔

دی فائٹر

the-fighters

بظاہر باکسنگ کو لے کر عظیم اپورٹس فلمیں بنی ہیں اور ان میں سے ایک ڈیوڈ او رسل کی زیر ہدایت بننے والی فلم دی فائٹر ہے۔ آئرش باکسر مکی وارڈ اور اسکے سوتیلے بھائی ڈکی اکلنڈ کی سچی کہانی پر مبنی فلم میں مارک وہلبرگ اور کرسچن بیل نے بالترتیب کردار نبھائے ہیں۔

ملین ڈالر آرم

million-dollar-arm

ایک اسپورٹس ایجنٹ جو بیس بال اور امریکی فٹبال پلیئرز سے ڈیل کرتا ہے ، انڈیا آتا ہے اور کرکٹ کے اچھے کھلاڑیوں کو ڈھونڈتا ہے جنہیں وہ بیس بال کھیلنے کیلئے ٹرین کر سکے۔

گول ، دی ڈریم بگنز

goal

فلم  کی کہانی لاس اینجلس کے ایک نوجوان اسٹریٹ فٹبال پلیئر کے گرد گھومتی ہے جو انگلینڈ کی ٹاپ کلاس لیگ میں نیوکیسل کلب کی نمائندگی کرنےکی راہ تلاش کرلیتا ہے۔

انونسیبل

invincble

فلیڈیلفیا کے مقامی ونس پیپیل کی سچی کہانی پر مبنی فلم میں فلیڈیلفیا ایگلز کیلئے ٹیلنٹ ہنٹ میں ونس سیلیکٹ ہوتا ہے اور اپنی پسندیدہ ٹیم کی نمائدگی کرتا ہے۔