مہنگی دواؤں کے بجائے، اس ڈرنک کا استعمال کریں

شائع 15 جون 2016 06:17am
فائل فوٹو فائل فوٹو

ہر کوئی جانتا ہے کہ لیموں وٹامن سی سے بھرپور ہوتا ہے۔ اگر آپ نہار منہ نیم گرم پانی میں لیموں ڈال کر پئیں تو اس سے آپ کی صحت میں اچھے فائدے مرتب ہوتےہیں۔

لیموں کا  جوس میں وٹامن بی اور سی، اینٹی اوکسیڈینٹ ، فاسفورس، پروٹین، کاربوہائیڈریٹ اور پوٹاشیم سے مالامال ہوتا ہے۔ لیموں کے جوس کو پینے سے آپ کا مدافعتی نظام بہتر ہوتا ہے اور یہ جسم میں بیکٹیریا سے لڑنے کے خلاف بہت مددگار ہوتا ہے۔

نہار منہ ایک گلاس لیموں کا جوس پینے سے آپ کا نظام ہاضمہ بہتر ہوتا ہے، اس کے علاوہ دن بھر میں لگنی والی اضافی بھوک کو بھی ختم کردیتا ہےاور اس کے ذریعے  وزن بھی کم ہوتا ہے ۔

اس کے علاوہ نہار منہ لیموں کے جوس پینے کے اور کیا فوائد ہیں؟ آیئے جانتے ہیں۔

٭ ایکنی کو ختم کرتا ہے

فائل فوٹو

لیموں کاجوس جسم میں موجود ایسیڈ ٹیمپرا منٹ کو ختم کرتا ہے، جس کے باعث چہرے پر ایکنی آنا بند ہوجاتے ہیں اور آپ کا چہرہ صاف و شفاف ہوجاتا ہے۔ اس کے علاوہ آپ اپنے چہرے کو لیموں کے پانی سے دھوئیں گے تو اس سے بھی آپ کا چہرہ بالکل فریش ہوجائے گا۔

٭ وزن کم کرتا ہے

فائل فوٹو

لیموں کے جوس کے ذریعے آپ اپنا وزن بھی کم کرسکتے ہیں۔ نہار منہ لیموں کا جوس آپ کا وزن با آسانی کم کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتاہے ۔

٭ گردے کی پتھری کو ختم کرتی ہے

فائل فوٹو

لیموں میں پوٹاشیم موجود ہوتا ہے، جو کہ آپ کے گردوں کے لیے مفید ہے۔ اس کے ذریعے آپ کے گردوں صاف رہتے ہیں اور لیموں گردوں میں پتھری ہونے سے بھی بچاتا ہے۔

٭ مدافعتی نظام بہتر بناتا ہے

فائل فوٹو

لیموں آپ کے مدافعتی نظام کے لیے بہت فائدہ مند ہے۔ لیموں کا روز استعمال آپ کے مدافعتی نظام کو مضبوط بناتا ہے۔

٭ بخار اور نزلے میں فائدہ مند

چونکہ لیموں سے مدافعتی نظام مضبوط ہوتا ہے لہذا روزانہ لیموں کے استعمال سے آپ موسمی بخار اور نزلے سے بھی بچے رہتے ہیں۔

٭ ناخنوں کےلیے مفید

فائل فوٹو

لیموں کا جوس آپ کے ناخنوں کو بھی مضبوط بناتا ہے اور ان پر موجود سفید نشانات کو بھی ختم کرتا ہے۔

٭ بد ہضمی سے بچاتا ہے

فائل فوٹو

اگثر لوگوں کو دوسرے ملک یا شہر میں نئے کھانوں کی وجہ سے  بد ہضمی کا شکار ہوجاتے ہیں۔ ان لوگوں کے لیے مشورہ ہے کہ وہ ایک گلاس لیموں پانی روز پئیں گے تو آپ اس شکایت سے باآسانی نکل آئیں گے۔

نوٹ: یہ مضمون محض عام معلومات عامہ کےلیے ہے۔ اس پر عمل کرنے سے پہلے اپنے معالج سے ضرور مشورہ کرلیں۔