دیپیکا پہلی بار کس مشہور اداکار کے ساتھ جلوہ گر ہونے جارہی ہیں؟
ممبئی:بولی وڈ کے دو بہت ہی خوبصور ت اور باصلاحیت اداکار ہرتیک روشن اور دیپیکا پڈوکون نے آج تک کسی بھی فلم میں ایک ساتھ کام نہیں کیا۔
بولی وڈ لائف ڈاٹ کام کے مطابق بھارتی فلم انڈسٹری کے تقریباً ہر ہدایت کار کی خواہش ہے کہ وہ ان دونوں کو ایک ساتھ فلم میں کاسٹ کریں۔
تاہم اب انتظار ختم ،فلم 'دھوم' کے ہدایت کار وجے کرشنا آچاریہ دونوں اداکاروں کو اپنی اگلی فلم'ٹھگ' میں لینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دیپیکا وجے کی آنے والی فلم کیلئے بہترین انتخاب ہیں،جبکہ اس فلم میں ہرتیک ایک چور کا کردار نبھائیں گے۔
واضح رہے کہ ہرتیک ان دنوں اپنی آنے فلم 'کابل' کی شوٹنگ میں مصروف ہیں ،جبکہ دیپیکا کی ہالی وڈ فلم ٹرپل ایکس اختتامی مراحل میں ہے۔
خیال رہے کہ فلم' ٹھگ' اگلے سال 2017 میں ریلیز ہونے کا امکان ہے۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔