سیف علی خان کی بیٹی کے اس انداز نے سب کے ہوش اڑا دئے

شائع 15 جون 2016 06:29am

saif00000000

ممبئی:سال 2016 بولی وڈ اسٹارز کا نہیں بلکہ ان کے  بچوں کا سال ہے،کیونکہ اس سال بھارتی فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے مشہور اداکاروں کے بچوں نے میڈیا کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی ہے۔

بولی وڈ لائف ڈاٹ کام کے مطابق بولی وڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان کے بارے میں یہ افواہیں گردش کررہی ہیں کہ وہ کرن جوہر کی کامیاب فلم 'اسٹوڈنٹ آف دی ائیر' کے سیکوئل کے ذریعےبھارتی فلم انڈسٹری میں قدم رکھ رہی ہیں۔

سیف علی خان کی کوشش یہ ہے کہ جب تک ان کی بیٹی کی فلم ریلیز نہ ہوجائے میڈیا سے تعلق رکھنے والے صحافی  یا عام انسان ان تک نہ پہنچ سکیں ۔

تاہم وہ کب تک اپنی بیٹی کو میڈیا کی نظروں سے بچا پائیں گے،گزشتہ دو دن پہلےایک تقریب سے واپسی پر  سارہ  کی لی جانے والی تصاویر نے انٹرنیٹ پر دھوم مچادی ہے۔

تصاویر میں سارہ سفید سوٹ میں انتہائی خوبصورت نظر آرہی ہیں،جبکہ جامنی رنگ کے نیل پینٹ نے ان کی شخصیت میں چار چاند لگادئے ہیں۔

sara100000000

sara2000000000

sara300000000