ابھیشیک ، ایشوریا کے رشتے میں دراڑ کیوں پڑی؟
ممبئی:بولی وڈ کی مشہور اسٹار جوڑیوں کے بارےمیں اکثر یہ افواہیں گردش کرتی رہتی ہیں کہ ان کا رشتہ مشکل سے دوچار ہے۔
ابھیشیک اور ایشوریا کے بارے میں بھی گزشتہ کچھ دنوں سے یہ خبریں گردش کررہی تھیں کہ دونوں کے رشتے میں دراڑ پڑ چکی ہے،اس خبر پر دونوں اداکاروں کی جانب سے کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا تھا ۔
تاہم اس معاملے پر ابھیشیک نے خاموشی توڑتے ہوئے کہا ہے کہ'میں جانتا ہوں سچ کیا ہے،اور یہ بھی جانتا ہوں ہمارے رشتے کو لے کر میڈیا میں بہت باتیں بنائی جا رہی ہیں'۔
تاہم میں کسی کو بھی اجازت نہیں دوں گا کہ وہ میرے اور ایشوریا کے رشتے کے بارے میں غلط خبریں پھیلائے،ہم دونوں ایک دوسرے سے بیحد پیار کرتے ہیں ۔
آخر کار ہم دونوں مشہور شخصیت ہیں ، ہم ہمیشہ میڈیا اور تمام لوگوں کو خوش نہیں کر سکتے،لہٰذامیں آپ سب سے کہنا چاہتا ہوں ہماری شادی شدہ زندگی کے بارے میں غلط خبریں نہ پھیلائیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ کچھ دن پہلے ایک تقریب میں ابھیشیک تصاویر بنواتے وقت اچانک ایشوریا کا ہاتھ جھٹک کر غصے سے چلے گئے تھے،جب ہی سے دونوں کے رشتے کے درمیان دراڑ کی خبروں نے میڈیا میں جگہ بنانی شروع کردی تھی۔
بشکریہ:زی نیوز

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔