میرا اور شاہد کپور کی شادی کا اہم سچ سامنے آگیا
ممبئی:بولی وڈ کے معروف اداکار شاہد کپور ان دنوں اپنی آنے والی فلم' اڑتا پنجاب 'کی تشہیر میں مصروف ہیں ،تاہم ساتھ ہی ساتھ وہ اپنی بیوی میرا راجپوت سے شادی کے حوالے سے چھوٹے چھوٹے حقائق بھی منظر عام پر لا رہے ہیں۔
بولی وڈ لائف ڈاٹ کام کے مطابق شاہد نے ایک انٹرویو کے دوران صحافیوں سے گفتگو کے دوران اپنے اور میرا کے پہلی ملاقات کی حسین یادوں کو تازہ کرتے ہوئے کہا کہ،
' ہم پہلی بار دہلی فارم ہاؤس میں ملے تھےاورہم نے مسلسل 7 گھنٹے تک باتیں کی تھیں،ہم بہت جلد دوست بن گئے تھے۔'
انہوں نے مزید کہا کہ وہ منظر نہایت خوبصورت تھا ،شام ہو رہی تھی ،ہم ایک ساتھ چل رہے تھے،اور سورج آہستہ آہستہ نیچے کی جانب جا رہا تھا ،اس وقت میرا بہت خوبصورت لگ رہی تھیں۔
میں نے پہلی بار محسوس کیا کہ میرا کی آنکھیں بہت خوبصورت ہیں،اس وقت میں نے اپنے آپ سے کہا کہ 'شایدمیں اس لڑکی سے شاد ی کرسکتا ہوں '۔
پھر میں نے اپنے آپ کو سرزنش کرتے ہوئے کہا 'یہ صرف 20 سال کی ہے،میں اپنی عمرسے 14 سال چھوٹی لڑکی سے کیسے شادی کر سکتا ہوں؟
بہر حال میرا نے مجھ سےشادی صرف ایک شرط پر شادی کی تھی کہ میں کبھی بھی اپنے بال کلر نہیں کروں گا ،اور میں نے ان کی یہ شرط مان لی ،اس طرح ہم دونوں شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔