رشی کپور مدھوبالا کے ساتھ کام کرنے کے خواہشمند

شائع 15 جون 2016 12:47pm
فائل فوٹو- فائل فوٹو-

بولی وڈ کے معروف اداکار رشی کپور کی بہت سی خواہشات میں سے ایک یہ بھی تھی کہ وہ اپنے وقت کی کامیاب اور خوبصورت اداکارہ مدھوبالا کے ساتھ کام کریں۔

تریسٹھ سالہ رشی کپور کے مطابق ان کی خواہش تھی کہ وہ مدھو بالا کے ساتھ ایک رومانوی گانے میں کام کرتے۔ رشی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مدھو بالا کی فلم ’مغل اعظم‘ سے ایک تصویر شیئر کی اور لکھا، "میں تب پیدا کیوں نہیں ہوا جب مدھوبالا موجود تھیں؟ میری خواہش تھی کہ میں ان کے ساتھ ایک رومانوی گانا کرسکوں"۔

ٹویٹر- ٹویٹر-

tweet

مدھو بالا ہندی سنیما کی کامیاب اداکاراؤں میں سے ایک تھیں جنہوں نے مغل اعظم، چلتی کا نام گاڑی اور برسات کی رات جیسی کامیاب فلموں میں کام کیا۔ مدھوبالا کا انتقال طویل علالت کے بعد 1969 میں 36 سال کی عمر میں ہوا تھا۔

بشکریہ ہندوستان ٹائمز