جوہی چاؤلہ کرینگی آئٹم سانگ

شائع 15 جون 2016 04:25pm
فائل فوٹو- فائل فوٹو-

جوہی چاؤلہ نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنی نئی آنے والی ساؤتھ انڈین فلم 'پشپاکا ویمانا' میں مختصر کردار کے ساتھ ساتھ آئٹم سانگ بھی کریں گی۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق جوہی کا کہنا تھا کہ یہ کام ان کیلئے کافی چیلنجنگ ہے۔48 سالہ اداکارہ کا کہنا تھا کہ جب انہیں آئٹم سانگ کی پیشکش ہوئی تو ان کا پہلا سوال یہی تھا کہ آخر میں اس میں کیا کام کروں گی؟ میں نے کبھی بھی آئٹم سانگ میں کام نہیں کیا۔ لیکن پھر مجھے سمجھایا گیا کہ آخر فلم میں وہ مجھ سے کیا کروانا چاہتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے کافی عرصے بعد ڈانس کیا ہے، یہی وجہ ہے کہ جب مجھے نئے ڈانس سٹیپس کرنے پڑے تو خاصی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

خوبروبولی ووڈ حسینہ جوہی چاؤلہ کا شمار90کی دہائی میں فلم انڈسٹری پر راج کرنے والی اداکاراﺅں میں ہوتا ہے۔ اداکارہ نے ہندی سینما انڈسٹری میں طویل عرصہ گزارا ہے لیکن انہوں نے فنی سفر کے دوران کبھی کوئی آئٹم سانگ نہیں کیا، لیکن اب اداکارہ جلد اس ریکارڈ کو توڑنے جارہی ہیں۔

بشکریہ ٹائمز آف انڈیا