خیبرپختونخوا:آندھی اوربارش،مختلف حادثات میں5افرادجاں بحق

اپ ڈیٹ 16 جون 2016 09:23am
پشاور اور گرد ونواح میں طوفانی بارش نے ہر طرف تباہی مچا دی - فائل فوٹو پشاور اور گرد ونواح میں طوفانی بارش نے ہر طرف تباہی مچا دی - فائل فوٹو

پشاور : خیبرپختونخوا میں آندھی اور بارش نے تباہی مچادی، مختلف حادثات میں 5افراد جاں بحق اور 49زخمی ہوگئے،سائن بورڈ گر گئے،درخت اکھڑ گئے۔

پشاور اور گرد ونواح میں طوفانی بارش نے ہر طرف تباہی مچا دی، 95کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آنے والے طوفان اور بارش کے باعث مختلف واقعات میں 3 بچوں سمیت 5افراد جاں بحق جبکہ 49 زخمی ہوگئے۔

https://youtu.be/DFGDMwpjzb0

ترجمان لیڈی ریڈنگ اسپتال کے مطابق ،مختلف واقعات میں زخمی ہونے والے36 افراد کو اسپتال لایا گیا جن میں 15خواتین،گیارہ بچے اور10 مرد بھی شامل ہیں۔

 ریسکیو حکام کے مطابق ،طوفانی بارشوں کے باعث 10مختلف مقامات پر دیواریں اور چھتیں گر گئیں ۔واقعات کوہاٹ روڈ، چارسدہ روڈ، فقیر کلے، یونیورسٹی ٹاؤن اور دیگر مقامات پر پیش آئے۔

پشاور میں بارش کے بعد لیڈی ریڈنگ اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی جبکہ ریسکیو حکام کی جانب سے اہلکاروں کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔

بنوں شہر اور گرد نوح میں بھی تیز اندھی اور بارش کے باعث چھتیں اور دیواریں گرنے سے 2 بچے جاں بحق جبکہ 2 خواتین سمیت 12 افراد زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال بنوں منتقل کر دیا گیاہے۔

ذرائع کے مطابق صوبے بھر میں اندھی اور تیز بارش سے مختلف واقعات میں جاں بحق افراد کی تعداد 5ہو گئی ہے۔ جبکہ زخمیوں کی تعداد 49 ہے۔