ساہیوال، مظفر گڑھ ،جامشورو:ٹریفک حادثات، 13مسافر جاں بحق
فائل فوٹوساہیوال، مظفر گڑھ ، ہری پور اور جامشورو ٹریفک حادثات میں 13مسافر جاں بحق جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے، بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔
ساہیوال میں حادثے کا شکار ہونے والی بس پنوں عاقل سے لاہور جارہی تھی کہ 134نائن ایل پل کے قریب تیزرفتار مسافر بس اور ٹرالر میں تصادم ہوا، جس میں 7افراد جاں بحق جبکہ 30سے زائد زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیاگیا، بعض کی حالت تشویشناک ہے۔
مظفر گڑھ کی تحصیل جتوئی میں موٹرسائیکل پر طالبات اور استاد مدرسے جارہے تھےجنہیں تیزرفتار ٹینکر نے ٹکرماردی،حادثے میں 2 طالبات اور ان کے استاد جاں بحق ہوگئے، ایک طالبہ زخمی ہے۔
ہری پورمیں نجب پور کے مقام پرمسافر وین کھائی میں جاگری، جس میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہوگئے۔
جامشورو میں بھی ٹریفک کا المناک واقعہ پیش آیا جہاں انڈس ہائی وے پرکوچ اورٹرالرمیں تصادم کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 8 افراد زخمی ہوگئے۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔