ملک کے مختلف حصوں میں مزید بارش کی پیش گوئی

اپ ڈیٹ 16 جون 2016 09:14am
فائل فوٹو فائل فوٹو

اسلام آباد:ملک کے مختلف حصوں میں محکمہ موسمیات نے مزید بارش کی پیش گوئی کردی ہےجبکہ پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں آئندہ 24گھنٹے کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش اور آندھی و طوفان کا امکان ہے۔

خیبرپختونخوا میں آئندہ 24گھنٹوں میں بادل گرجیں گے اورخوب برسیں گے،خاص طورپر پشاور میں مزید ہوائیں چلیں گی اور تیز بارش ہوگی،آندھی اور طوفان بھی آسکتا ہے، محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا۔

https://youtu.be/0Ho9guIZnGI

گزشتہ روزسب سے زیادہ بارش بالاکوٹ میں 75 ملی میٹر،کاکول 68،مالم جبہ 42، پشاور میں 24ملی میٹرریکارڈ ہوئی۔

پشاور اور بنوں میں مکانات کی چھتیں اور دیواریں گرنے سے 5افراد جاں بحق ہوئے تھے، فیڈرز ٹرپ کر جانے سے بجلی کی فراہمی مختلف علاقوں میں تاحال معطل ہے۔

آئندہ 24گھنٹے کے دوران اسلام آباد ،راولپنڈی ،بالائی پنجاب،خیبرپختونخوا،کشمیراورگلگت بلتستان میں مزید بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے، جبکہ اگلے ہفتے کے دوران بھی ملک میں پری مون سون بارشیں متوقع ہیں۔