کراچی کی مقامی عدالت میں مبینہ”را“ ایجنٹس کے اقبالی بیانات قلمبند
فائل فوٹوکراچی:کراچی کی مقامی عدالت میں مبینہ”را“ایجنٹس کے اقبالی بیانات قلمبند کرلئے ہیں ۔
کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ ساؤتھ کی عدالت میں مبینہ ”را“ایجنٹس نے اقبالی بیانات قلمبند کرائے ۔ملزمان میں فہیم مرچی اورناصر کھجی کا تعلق ایم کیو ایم سے ہے ۔
ملزمان نے اقبالی بیان میں بتایا ہم نے بھارتی خفیہ ایجنسی را سے دہشت گردی کی تربیت لی،وارداتوں کے لئےاسلحہ سعید بھرم فراہم کرتا تھا،واردات کے بعد اسلحہ نبی بخش کے علاقے میں خالی پلاٹ میں چھپاتے تھے،ملزمان نے اقبالی بیان میں دھماکا خیزمواد رکھنے کا بھی اعتراف جرم کرلیا۔
پولیس کے مطابق ،ملزمان کیخلاف سندھ اسمبلی وسندھ سیکریٹریٹ پر حملے کے مقدمات درج ہیں، ملزمان نے جے آئی ٹی میں حساس ادارےکےافسران میجرکلیم،عامر،آفتاب،عمران،وسیم، ڈی ایس پی محمودالحسن، ڈی ایس پی اماں اللہ خان،انسپکٹرناصرسمیت درجنوں افراد کے قتل کااعتراف بھی کیاہے۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔