سلمان کا لولیا وینچرکے ساتھ رشتہ ان کے دوستوں کیلئے بھاری پڑ گیا

شائع 16 جون 2016 08:38am

lulia00000000000

ممبئی:بھارتی میڈیا میں ان دنوں سلمان خان کی مبینہ گرل فرینڈ لولیا وینچر کا تذکرہ زورو شور سے کیا جارہا ہے،اس کی وجہ بھی خودلو لیا ہی ہیں۔

زی نیو زکے مطابق جب سے لولیا نے سلمان پر ان کی قریبی دوست اور فلم 'جے ہو 'کی ساتھی اداکارہ ڈیزی شاہ سے ملنے پر پابندی لگائی ہے  ،میڈیا کی توجہ کامرکزبن گئی ہیں۔

بولی وڈ لائف ڈاٹ کام کے مطابق لولیا نے اپنی اور ڈیزی کے درمیان دشمنی کی تمام افواہوں کو رد کرتے ہوئے غصے سے کہا ہے کہ  میں اور ڈیزی دوست نہیں ہیں ،لہٰذا مجھے نہیں معلوم وہ کیا کر رہی ہیں اور کس سے مل رہی ہیں۔

میں سلمان کی دوست ہوں ،وہ اور ان کے گھر والے میرے لئے سب کچھ ہیں ،میں ڈیزی کی بہت عزت کرتی ہوں ،لیکن میں ان کے متعلق جانتی ہوں اور نہ ان کے بارے میں بات کرنا چاہتی ہوں۔

واضح رہے کہ گزشتہ کچھ دن پہلے یہ خبر  میڈیا کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہی تھی کہ لولیا  وینچر نے سلمان خان پر ان کی قریبی دوستوں سے ملنے پر پابندی لگا دی ہے۔