پاک افغان بارڈرطورخم پرسیزفائر،آمد ورفت تاحال بحال نہ ہوسکی
طورخم بازار میں آج 5ویں روز بھی کرفیو نافذ - فائل فوٹوخیبرایجنسی:پاک افغان بارڈر طورخم پر سیز فائرہے، لیکن آمدورفت تاحال بحال نہ ہو سکی،طورخم بازار میں آج 5ویں روز بھی کرفیو نافذ ہے۔
پاک افغان بارڈر طورخم پر گزشتہ روز پاکستانی اور افغانی فورسز حکام کے درمیان سیز فائرکے بعد دونوں جانب سفید پرچم لہر ا دیئے گئے تھے۔
https://youtu.be/3TO-VWpo1_M
سیز فائر کے بعد دونوں جانب سے تاحال خاموشی ہے،طورخم بازار میں آج 5ویں روز بھی کرفیو بدستور نافذ ہے۔ طورخم گیٹ سے آمدروفت تاحال بحال نہ ہو سکی اور پاک افغان شاہراہ پر سینکڑوں کنٹینرز پھنسے ہوئے ہیں ۔
پاک فورسز کی جانب سے تعمیر کے لیے کھدائی کا کا م جاری ہے ۔ واضح رہے کہ طورخم بارڈرپر افغان فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ سے ایک میجر شہید ، 2 خاصہ دار فورسز اور ایف سی اہلکاروں سمیت 22 افراد زخمی ہوئے تھے۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔