گھوٹکی میں پولیس کا سرچ آپریشن،16 اشتہاری ملزمان گرفتار

اپ ڈیٹ 16 جون 2016 10:33am
گرفتارملزمان سنگین نوعیت کے جرائم میں ملوث ہیں - فائل فوٹو گرفتارملزمان سنگین نوعیت کے جرائم میں ملوث ہیں - فائل فوٹو

گھوٹکی:گھوٹکی میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 16اشتہاری ملزمان کوگرفتار کرلیا ،گرفتارملزمان سنگین نوعیت کے جرائم میں ملوث ہیں۔

گھوٹکی میں کچے کے علاقے میں جمعرات کے روز پولیس نےسرچ آپریشن کے دوران متعدد وارداتوں میں ملوث 16ملزمان حراست میں لیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ،یہ ملزمان مختلف سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب تھے،جن میں ڈکیتی، اغواء اورقتل جیسےسنگین مقدمات شامل ہیں۔