بھارتی اداکارہ پوجا مشرا کے ساتھ پیش آیا افسوس ناک واقعہ

اپ ڈیٹ 17 جون 2016 05:50am
فائل فوٹو فائل فوٹو

نئی دہلی :بگ باس سے مقبولیت حاصل کرنیوالی اداکارہ پوجا مشرا کا گینگ ریپ ہوگیا ۔بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق پوجا کا دعویٰ ہے کہ ان کو جے پور میں تین افراد نے گینگ ریپ کا نشانہ بنایا ہے ۔

رپورٹ کے مطابق پوجا اپنے شو "ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے '' کی شوٹنگ کیلئے اپنے شہر میں موجود تھیں کہ ان کے ساتھ یہ افسوسناک واقعہ ہوگیا اور اس حوالے سے تھانے میں درخواست بھی جمع کروا دی گئی ہے ۔

رپورٹ کے مطابق پوجا کا کہنا ہے کہ تین ویڈیو گرافرز کو پوجا شوٹنگ کیلئے اپنے ساتھ لے گئیں تھیں لیکن ان ویڈیوگرافرز نے انکو نشہ آور شے پلاکر گینگ ریپ کا نشانہ بناڈالا۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ،تاہم ابھی تک اس حوالے سے حکام نے تصدیق یا تردید نہیں کی ہے ۔

پوجا کا شمار بھارت میں ابھرتی ہوئی اداکارہ میں ہوتا ہے اور وہ فلم میرا دل لے کر دیکھو میں آئٹم نمبر بھی کرچکی ہیں جبکہ ایک ریئلٹی ٹی وی شو بگ سوئچ میں بھی جلوہ گر ہوچکی ہیں ۔