اپوزیشن جماعتوں کے پارلیمانی رہنماؤں اجلاس جاری
ٹی اوآرزپر ڈیڈ لاک اوربجٹ منظوری پر بھی مشاورت کی جارہی ہے - فائل فوٹواسلام آباد:اپوزیشن جماعتوں کے پارلیمانی رہنماؤں اجلاس جاری ہے،حزب اختلاف الیکشن کمیشن ممبران کے ناموں ، ٹی اوآرزپر ڈیڈ لاک اوربجٹ منظوری پر بھی مشاورت کی جارہی ہے۔
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کے چیمبرمیں اپوزیشن کے پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس جاری ہے،سینیٹراعتزازاحسن، آفتاب شیرپاؤ،شاہ محمود قریشی اوردیگرجماعتوں کے رہنما اجلاس مییں شریک ہیں۔
اجلاس میں الیکشن کمیشن کے ارکان کے ناموں پرمشاورت کی جا رہی ہے، ٹی او آرز پر حکومت اپوزیشن ڈیڈلاک کے بعد آئندہ کی حکمت عملی پربھی غورکیا جا رہا ہے،اجلاس کے دوران بجٹ منظوری کے عمل کے دوران اپوزیشن کی حکمت عملی بھی طے کی جائے گی۔
گزشتہ روز وزیراطلاعات پرویزرشید نے اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ سے ملاقات کی تھی،اس موقع پر انہوں نے کہا تھا کہ سلام کرنے کیلئے شاہ صاحب کے پاس آیاہوں، بتانا چاہتا ہوں کہ بزدل دل نہیں ہوں۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔