الیکشن کمیشن ممبران کی تقرری،پرویز رشید پارلیمانی کمیٹی کےکنوینیئرمقرر
کمیٹی کےکسی رکن نے پرویزرشید کے نام کی مخالفت نہیں کی - فائل فوٹواسلام آباد:وزیراطلاعات پرویزرشید الیکشن کمیشن ممبران کی تقرری کیلئے پارلیمانی کمیٹی کے کنوینیئر مقررہوگئے ہیں۔
الیکشن کمیشن کے ممبران کی تقرری کیلئے پارلیمانی کمیٹی کے پہلے باضابطہ اجلاس میں وزیراطلاعات پرویز رشید کوکمیٹی کا کنوینیئرمقررکیا گیا ہے، جنید انورنے پرویزرشید کا نام تجویزکیا،کمیٹی کےکسی رکن نے پرویزرشید کے نام کی مخالفت نہیں کی۔
میڈیا سے غیررسمی گفتگو میں پرویزرشید نے کہا کہ یہ انتہائی اہم ذمہ داری ہے،سب کو ساتھ لے کرچلیں گے،شفاف انتخابات کیلئے غیرجانبدارممبران کا انتخاب کیا جائے گا،انتخابی عمل کوصاف شفاف بنانے کی پوری کوشش کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈراورلیڈرآف ہاؤس میں ممبران کی تعیناتی پر تبادلہ خیال ہوگیا ہے، ایک دوروزمیں سفارشات موصول ہوجایئں گی ،فاسٹ ٹریک پرکام کریں گے۔
وزیراطلاعات نے کہا کہ شاہ محمود قریشی نے مکمل اعتماد کیا ہے،ان کے اعتماد پرپورا اترنے کی کوشش کروں گا ۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔