پاک افغان بارڈرطورخم پرکرفیو آج چھٹے روز بھی نافذ

شائع 17 جون 2016 08:37am
 سرحد کے اطراف آمدورفت تاحال  بحال نہ ہو سکی - فائل فوٹو سرحد کے اطراف آمدورفت تاحال بحال نہ ہو سکی - فائل فوٹو

خیبرایجنسی:پاک افغان بارڈرطورخم پرکرفیو آج چھٹےروز بھی نافذ ہے ، سرحد کے اطراف آمدورفت تاحال  بحال نہ ہو سکی۔

پاک افغان بارڈرطورخم پر کشید گی برقرار ہے ۔ پاکستانی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے لگایا گیا کرفیو آج چھٹے روز بھی نافذ ہے  جبکہ سرحد کےاطراف آمدورفت آج بھی بحال نہ ہو سکی۔

 لنڈی کوتل بازار کھول دیا گیا ہے لیکن اس سے آگے طورخم بازارکی جانب جانے اوروہاں سے آنے پرمکمل پابندی عائد ہے۔

 کئی روز سے جاری کشیدہ صورت حال کے باعث پاک افغان شاہراہ پرسینکڑوں مال بردار گاڑیاں کھڑی ہیں ۔ پاکستانی فورسزکی جانب سے پاک افغان باڈر پرگیٹ کی تعمیر کے لیے پلرز بنانے کے لیے کھدائی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

 ذرائع کے مطابق، پاک افغان بارڈر طورخم معاملے پر آج فلیگ اسٹاف میٹنگ کا بھی امکان ہے جس میں دونوں جانب سے اعلی حکام شرکت کریں گے۔