لاہور:عوامی تحریک کے دھرنے کیلئے فول پروف سیکیورٹی انتظامات
دھرنے کی سیکورٹی کے دھرنے کی سیکیورٹی کیلئے 2000پولیس اہلکار ڈیوٹی دیں گے - فائل فوٹولاہور:لاہور پولیس نے عوامی تحریک کے دھرنے کے لئے فول پروف سیکیورٹی انتظامات مکمل کرلئےہیں۔
ترجمان لاہور پولیس کے مطابق ،عوامی تحریک کے دھرنے کیلئے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔دھرنے کی سیکورٹی کے لئے 2ایس پیز کی سربراہی میں 2000پولیس اہلکار ڈیوٹی دیں گے جبکہ سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکار دھرنے کے اندر ڈیوٹی دیں گے۔
پولیس کے مطابق ،مال روڈ کی مختلف عمارتوں پر سنائپرز تعینات کر دیئے گئے ہیں جبکہ جلسہ گاہ کو بم ڈسپوزل اسکواڈ کلئیر کرے گا۔
ایلیٹ فورس کے 27کمانڈوز پر مشتمل دستہ ڈاکٹر طاہر القادری کو سیکیورٹی دے گا۔
ڈی آئی جی آپریشنز لاہور ڈاکٹر حیدر اشرف کے مطابق ،عوامی تحریک کے عہدیداروں کو سیکیورٹی خدشات سے آگاہ کردیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق ،دھرنے کے داخلی راستوں پر واک تھرو گیٹس نصب کردیئے گئے ہیں جبکہ ڈاکٹر طاہر القادری اور دیگر وی آئی پیز کی آمد الگ راستے سے ہوگی۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔