ملک میں وی آئی پی موومنٹ کا کلچر عام ہوگیا

شائع 24 دسمبر 2015 06:32am

vip_imge
اسلام آباد:ملک میں وی آئی پی موومنٹ کا کلچرعام ہوگیا، صدر، وزیراعظم، سیاسی رہنما سب ہی اس کلچر کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہیں اور نتیجہ عوام کو بھگتنا پڑتا ہے۔ملک میں وی آئی پروٹوکول کا کلچر زور پکڑ گیا۔

آئے دن میڈیا پر کسی نہ کسی سیاسی شخصیت کا تذکرہ ہوتا رہتا ہے،وزیراعظم بھی لمبے لمبے پروٹوکول کے ساتھ نکلتے ہیں ،ان کے قافلے میں کئی گاڑیاں ان کے ہمراہ ہوتی ہیں،جس کی وجہ سے ٹریفک جام ہوجاتا ہے اور عوام پیچارے رل جاتے ہیں۔پیپلزپارٹی کے رہنما آصف زرداری کا قافلہ بھی کسی سے کم نہیں ہوتا ہے وہ بھی جہاں جاتے ہیں لاو¿ لشکر کے ساتھ نکلتے ہیں۔

وی آئی کلچرکے خاتمے کی باتیں کرنے والے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان بھی آئے روز وی آئی پی پروٹوکول میں نظر آتے ہیں لیکن ان کے یہ دعوے دعوے ہی رہتے ہیں۔وی آئی کلچر ہویا دھرنوں اور ریلیوں کا کلچر خمیازہ عوام کو ہی بھگتنا پڑتا ہے۔وی آئی کلچر کو موسم آجکل بڑھتا گیا ہے ،جس کی وجہ سے اکثر کسی نہ کسی جان چلی جاتی ہے۔