متحدہ نے حکیم سعید کے قتل کا الزام مسترد کردیا

شائع 17 جون 2016 04:15pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

کراچی :ایم کیو ایم نے حکیم سعید کے قتل کا الزام مسترد کردیا، متحدہ کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ منہاج قاضی کی رینجرز تحویل میں ریکارڈ کی گئی ویڈیو میں جن افراد کے نام لیے گئے وہ اٹھانوے میں ملک کی اعلیٰ ترین عدالت سے باعزت بری ہوچکے ہیں،

نائن زیرو پر دوران پریس کانفرنس فاروق ستار نے الزامات کو پروپیگنڈا قرار دیا،انہوں نے کہا کہ اس جن پر الزامات لگائے گئے، انہیں انیس سو اٹھانوے میں عدالت بری کرچکی ہے۔

فاروق ستار نے سپریم کورٹ سے اپیل کی ہے کہ وہ ایم کیوایم پر لگائے گئے الزامات پر از خود نوٹس لے اور منہاج قاضی کے بیان کے ساتھ خالد شمیم کی ویڈیو کا بھی نوٹس لے۔