بجٹ سے متعلق سینیٹ کی باسٹھ فیصد سفارشات منظور

شائع 17 جون 2016 04:29pm
dar_image فائل فوٹو

اسلام آباد:حکومت نے نئے وفاقی بجٹ میں سینیٹ کی پیش کردہ باسٹھ فیصد سفارشات کو منظورکرلیا ہے۔ وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے مہنگائی کے حوالے سے تنقید کوبے جا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مہنگائی کی شرح تین فیصد سے کم ہے اورقیمتوں میں استحکام ہے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں بجٹ پر بحث سمیٹتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ بجٹ کیلئے سینیٹ سے مجموعی طورپر ایک سو انتالیس تجاویز موصول ہوئیں تھی۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ گزشتہ حکومت میں افراط زر کی اوسطاً سالانہ شرح بارہ فیصد تک رہی جو اب کم ہو کر تین فیصد سے بھی کم کی سطح پر آگئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کہ بجٹ میں ایس آر اوز کے تحت دی جانے والی مراعات ختم کردی گئی ہیں، تاکہ مراعات یافتہ طبقہ پورا ٹیکس ادا کرے۔