خزانہ اسکینڈل ،مشتاق رئیسانی کے سہولت کاروں کا دوبار ہ ریمانڈ
فائل فوٹوفائل فوٹو
کوئٹہ :خزانہ اسکینڈل میں گرفتار سابق سیکریٹری خزانہ بلوچستان مشتاق رئیسانی کے سہولت کار سمیت دو ملزمان کو مزید چودہ دن کے ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا گیا۔
بلوچستان خزانہ اسکینڈل کی تحقیقات جاری ہیں، نیب نے عدالت میں دو ملزمان سہیل مجید شاہ اور ایکسئین بی اینڈ آر طارق علی کو پیش کیا۔یہ دونوں مشتاق رئیسانی کے سہولت کار کے طور پر کام کرتے رہے۔نیب نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان سے مزید تفتیش کرنا ہے، ریمانڈ دیا جائے،جس پر عدالت نے دونوں کو چودہ روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا۔
طارق علی کو نو مئی کو گرفتار کیا گیا تھا۔ مقدمے کی اگلی سماعت تیس جون کو ہوگی۔ادھر بدعنوانی کیس میں گرفتار بلوچستان کے ایک اور سیکریٹری علی بخش بلوچ کو احتساب عدالت نے چودہ دن کے ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ملزم پر دیگر افراد کے ساتھ مل کر کروڑوں روپے کی گندم خورد برد کرنے کا الزام ہے اور اسے گذشتہ روز گرفتار کیا گیا تھا۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔