ڈاکٹر طاہرالقادری کا دھرنا عید تک ملتوی
فائل فوٹولاہور:پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے دھرنا عید تک ملتوی کردیا۔
ڈاکٹر طاہر القادری نے لاہور میں دھرنے سے خطاب کیااور کہا کہ دھرنا ختم نہیں کیا رمضان کی وجہ سے ملتوی کیا ہے،انصاف اور قصاص نہ ملا تو ایک ہفتے کے نوٹس پر بڑا دھرنا دیں گے۔
طاہرالقادری کے اعلان کے بعد دھرنے کے شرکاء پرامن طور پر گھروں کو روانہ ہوگئے،کراچی میں نمائش چورنگی پر جاری عوامی تحریک کا دھرنا ختم کردیا گیا۔
اس قبل دھرنے سے خطاب میں طاہرالقادری نے واضح کیا کہ دیت کا معاملہ ہماری کتاب میں نہیں، ہمارا مطالبہ صرف قصاص اور انصاف ہے۔
طاہرالقادری نے فوجی عدالت میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کا کیس چلانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ قانون کسی کمزور اور غریب کی مدد کرنے سے قاصر ہے، قانون جابر، طاقتور اور درندوں کیلئے ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آج پاکستان پورے خطے میں تنہا ہے، حکمرانوں نے دوسرے ملکوں سے بطور ملک تعلقات نہیں بنائے، انھوں نے خاندانی تعلقات بنائے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو محفوظ اور پرامن دیکھنے کے ساتھ انتہاپسندی، فرقہ واریت اور دہشت گردی کا خاتمہ چاہتے ہیں۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔